شایق: ایرانی قرآنی مقابلوں کو دوسرے ممالک سے مقایسہ نہیں کیا جاسکتا

IQNA

شایق: ایرانی قرآنی مقابلوں کو دوسرے ممالک سے مقایسہ نہیں کیا جاسکتا

7:14 - April 24, 2018
خبر کا کوڈ: 3504482
بین الاقوامی گروپ ــ تیونس مقابلوں کی پوزیشن ہولڈر نے ایرانی قرآنی مقابلوں کو بے نظیر قرار دیا

شایق:ایرانی مقابلوں کو دوسرے ممالک سے مقایسہ نہیں کیا جاسکتا

ایکنا نیوز- ایرانی قاری نے تہران میں جاری مقابلوں میں اعزازی تلاوت کا اعزاز حاصل کیا ، اس موقع پر انہوں نے ایکنا نیوز کے نمایندے سے گفتگو کی

 مهدی شایق نے مقابلوں کے معیار کے حوالے سے کہا : ساونڈ سسٹم کا معیار گذشتہ سالوں کی نسبت بہترا ہوا ہے اور مقابلوں کے لیے اقدامات کو داد دینا چاہیے

 

تیونس مقابلوں میں مقام اول حاصل کرنے والے ایرانی قاری نے ان مقابلوں کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ایران اور تشیع کے بارے میں بہت سے لوگوں کے خیالات تبدیل ہوجاتے ہیں اور بہت سے لوگ ایرانی قاریوں کی صلاحیتوں کو دیکھ  کر حیران ہوجاتے ہیں کہ فارسی زبان والے اسقدر خوبصورتی سے تلاوت کیسے کرتے ہیں۔

 

شایق کے مطابق اس سال بہتر تبلیغات کی وجہ سے مقابلوں کی زیادہ پذیرائی مل رہی ہے اور سوشل میڈیا پر تبلیغات سے اس کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ اگر تمام ٹی چینلوں پر مقابلوں کا بررراہ راست نشر کیا جائے تو اس سے بہت سے لوگ مستفید ہوسکتے ہیں۔

ایرانی قاری کے مطابق انتظامات کے حوالے سے ایرانی مقابلوں کو دیگر ممالک سے مقایسہ نہیں کیا جاسکتا ہے کیونکہ بہت سے ممالک میں ان مقابلوں کو چھوٹے سے ہال میں منعقد کیا جاتا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ تہران میں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں دنیا کے  چوراسی ممالک سے  ۳۷۰ نمایندے شریک ہیں ،مدارس کے طلباء کے درمیان ( قم)، خواتین کا (تہران کے ہوٹل ارم)، اسپشل اور مردوں کا مقابلہ (امام خمینی(ره) کمپلیکس) میں مقابلے جاری ہیں اور جہاد یونیورسٹی کے تعاون سے اگلے ہفتے کو طلباء مقابلے منعقد ہوں گے۔/

3708346

نظرات بینندگان
captcha