ایکنا نیوز- سوشل میڈیا کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کویٹہ میں شیعہ کشی کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے اور آج صبح جمال الدین افغانی روڈ پر الیکٹرونکس کی دوکان پر تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو شیعہ ہزارہ شہید کردیے گیے ہیں۔ شہیدوں کی میت سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زرایع کے مطابق شہیدوں کے نام 1) جعفر ولد غلام علی 2) محمد علی ولد خان علی بتایے جاتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ آپریشن ردالفساد اور دیگر دعوں کے برعکس دہشت گرد دندناتے پھرتے نظر آتے ہیں اور سرعام دن کی روشنی میں بھرے بازار میں لوگوں کو مار کرچلے جاتے ہیں مگر حکومت اب تک ان کو نامعلوم قرار دیکر عملا انکی معاونت کی مرتکب ہورہی ہے۔