مسلمان طلبا مقابلہ / ایرانی طلبا کی تلاوت/ طلباء کی زبردست حوصلہ افزائی اور والہانہ استقبال

IQNA

مسلمان طلبا مقابلہ / ایرانی طلبا کی تلاوت/ طلباء کی زبردست حوصلہ افزائی اور والہانہ استقبال

7:41 - April 29, 2018
خبر کا کوڈ: 3504502
بین الاقوامی گروپ: مقابلوں کے دوسرے دن صبح کے اوقات میں تیرہ نمایندوں نے حسن قرآت اور حفظ میں جوہر دکھائے اور ماہرین نے جدت کے ساتھ نیے اصول متعارف کرائیں

مسلمان طلبا مقابلہ /ایرانی طلبا کی تلاوت/ طلباء کی زبردست حوصلہ افزائی اور والہانہ استقبال

ایکنا نیوز-پروگرام کے دوسرے دن تہران کے اسلامی سٹی کونسل کے رکن  احمد مسجدجامعی، جہاد یونیورسٹی کے ڈپٹی عیسی علیزاده، آستانہ رضوی کے حکام سمیت دیگر اہم شخصیات شریک تھیں۔

سیکنڈ شفٹ میں بھی  ۱۴ قرآء اور حفاظ کرام نے مقابلوں میں صلاحیتوں کا اظھار کیا اور ایرانی نمایندوں نے تلاوت سے محفل کو خوب گرمایا۔

ایران کے پوزیشن ہولڈر مجتبی فردفانی عالمی مقابلوں میں متعدد بار پوزیشن لینے والے قاری مهدی غلام‌نژاده کی تلاوت سے مقابلوں کے رونق میں اضافہ ہوا۔

 مسلمان طلبا مقابلہ /ایرانی طلبا کی تلاوت/ طلباء کی زبردست حوصلہ افزائی اور والہانہ استقبال

ایرانی قرآء کی حوصلہ افزائی اور سننے  کے لیے مشھد سے کافی تعداد میں قرآء ہال میں موجود تھے جنہوں نے ایرانی نمایندوں کو داد دیے اور عقیدت و محبت کا اظھار کیا۔

 

صبح اور شام کے مقابلوں کے درمیان ظھر کے وقت بریک میں قرآء اور حفاظ کرام نے سپورٹس ہال کا رخ کیا اور مختلف ورزش سے محظوظ ہوئے ۔

قرآء نے  «بیڈمنٹن»، « ہینڈبال» اور «پلے اسٹیشن» کے ساتھ وقفہ ٹایم کو تفریح میں گزارا۔

مسلمان طلبا مقابلہ /ایرانی طلبا کی تلاوت/ طلباء کی زبردست حوصلہ افزائی اور والہانہ استقبال

مقابلوں سے پہلے اور بعد میں ماہرین نے حفظ و قرآت پر جدید اور گرانقدر رہنما اصول بتائے اور طلبا کی رہنمائی کی۔

تہران اسلامی سٹی کونسل کے رکن احمد مسجدجامعی نے گذشتہ سالوں کی نسبت اس سال مقابلوں کی ترقی اور بہتری کی تعریف کی اور منتظمین کو داد دیا۔

ادارہ قرآن و عترت کے سربراہ  رحیم قربانی نے خطاب میں جہاد یونیورسٹی کی قرآنی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ رہبر معظم کی رہنمائی میں کافی خدمات انجام دیے گیے ہیں۔

 مسلمان طلبا مقابلہ /ایرانی طلبا کی تلاوت/ طلباء کی زبردست حوصلہ افزائی اور والہانہ استقبال

تہران میں قرآنی اداروں کے سربراہ محمدرضا پورمعین نے بھی قرآنی مقابلوں میں عزم و ارادے کو اہم قرار دیتے ہوئے مقابلوں کے معیار کو سراہا ۔

 

مقابلوں کے دوسرے دن ایران کے نامور قاری  «حمید شاکرنژاد» کی تلاوت سے «شیخ طبرسی» ہال میں موجود طلبا وجد میں آگیے اور انہوں نے والہانہ انداز میں محبت کا اظھار کیا۔

 

قابل ذکر ہے کہ چھٹے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی ویڈیو ڈکومنٹری شعبان کے آخری اور رمضان المبارک کے ابتدائی دنوں میں ٹی وی چینل پر پیش کی جائے گی ۔/

3710006

نظرات بینندگان
captcha