مالے میں دنیا کی سب سے بڑی مٹی سے بنی مسجد

IQNA

مالے میں دنیا کی سب سے بڑی مٹی سے بنی مسجد

17:36 - May 28, 2018
خبر کا کوڈ: 3504642
بین الاقوامی گروپ: مسجد منفرد طرز تعمیر کی وجہ سے ٹمبکٹو کی شان بڑھا رہی ہے۔ فن تعمیر کی اس شاہکار مسجد کی دیواریں کچی اینٹوں کی ہیں جن پرگارے کا لیپ کیا گیا ہے.

ایکنا نیوز- دنیا نیوز کے مطابق یوں تو ہرمسجد اللہ پاک کی کبریائی، اس کے جاہ جلا ل اور تقدس کی علامت ہے تاہم دنیا کی کچھ مساجد اپنے طرز تعمیر کے سبب منفردمقام رکھتی ہیں۔

مالےکے شہر ٹمبکٹو میں دنیا کی سب سے بڑی مٹی اور گارے سے بنی مسجد ڈجنگریبر میں واقع ہے، 1240ء کے فن تعمیر کی اس شاہکار مسجد کی دیواریں کچی اینٹوں کی ہیں جن پرگارے کا لیپ کیا گیا ہے، مسجد کی دیواروں پرجا بجا لکڑی کے بلاکس نصب ہیں مٹی سے بنے مینار اور محراب مسجد کی شان ہیں۔

مالے میں دنیا کی سب سے بڑی مٹی سے بنی مسجد

مسجد ڈجنگریبر کا ڈیزائن پرانی طرز کا ہے، مسجد کی تعمیر میں استعمال کی گئی کچی اینٹیں گرمی کی حدت کو روکتی اور ماحو ل کو ٹھنڈا رکھتی ہیں۔

ہر سال جب بارشیں ہوتی ہیں تو یہاں کے مکین مسجد کی دوبارہ لپائی کرتے ہیں جس میں بچے بڑے سب ہی بھرپور انداز میں حصہ لیتے ہیں، مٹی سے بنی دنیا کی اس نابغہ روزگار مسجد میں 2000 نمازیوں کی گنجائش ہے۔

 

نظرات بینندگان
captcha