دبئی ایوارڑ قرآنی مقابلوں کے فاتحین+تصاویر

IQNA

دبئی ایوارڑ قرآنی مقابلوں کے فاتحین+تصاویر

11:23 - June 07, 2018
خبر کا کوڈ: 3504682
بین الاقوامی گروپ: امریکی نمایندے حافظ «احمد برهان محمد» نے بائیسویں دبئی ایوارڈ قرآنی مقابلہ اپنے نام کرلیا

دبئی ایوارڑ قرآنی مقابلوں کے فاتحین+تصاویر

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  الیوم السابع کے مطابق بائیسویں دبئی ایوارڈ قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب «محمد بن راشد آل مکتوم» علمی مرکز میں منعقد ہوئی جسمیں مرکز کے سربراہ احمد بن محمد بن راشد آل مکتوم خصوصی مہمان کے طور پر شریک تھے۔

 

تقریب میں دس پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم ہوئے جنمیں امریکہ کے حافظ  احمد برهان محمد اول جبکہ لیبیا کے  «حمزه بشیر سالم حرشه» اور تیونس کے حافظ «محمد بن عبدالقادر معرف» مشترکہ طور پر دوم اور الجزایر کے حافظ  احمد حرکات کو چہارم پوزیشن کا انعام پیش کیا گیا۔

 

سعودی عرب کے «ابراهیم بن عبدالله بن عبدالکریم سعوی» مالی کے «عمر درامی» برطانیہ کے حافظ «خالد عبدالناصر موالین احمد» بحرین کے  «عبداللطیف عبدالمجید عبداللطیف بستکی» اردن کے «نهاد ابراهیم ذیب» اور ایتوپیا کے حافظ حسن جبریل عمر اور ایتوپیا ہی کے جوهر عبدالله محمد بالترتیب پنجم تا دہم پوزیشن کے حقدار قرار دیے گیے۔

 

اس تقریب میں مسجدالنبی(ص) کے امام اور قاری «شیخ علی بن عبدالرحمن حذیفی» کو دبئی کے سال کے بہترین قرآنی شخصیت کا انعام دیا گیا ۔

 

قابل ذکر ہے کہ بایسویں دبئی ایوارڈ قرآنی مقابلوں میں  ۱۰۴ ممالک سے حفاظ کرام حصہ لے رہے تھے جنمیں مقابلہ بیس رمضان المبارک تک دبئی کے چیمبر آف کامرس ہال میں جاری رہا۔

 

اسامی نفرات برتر مسابقات قرآن جایزه دبی
 
اسامی نفرات برتر مسابقات قرآن جایزه دبی
 
اسامی نفرات برتر مسابقات قرآن جایزه دبی

3720659

نظرات بینندگان
captcha