ایکنا نیوز - دنیا نیوز کے مطابق بھارتی حکومت نے تاج محل کی مسجد میں دوسرے شہروں سے آنے والے اور غیر ملکیوں کے نماز پڑھنے پر پابندی عائد کر دی تھی، انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف مسجد کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ سید ابراہیم حسین زیدی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جسے ملکی اعلیٰ عدالت نے مسترد کر دیا۔
عدالت کا کہنا ہے کہ باہر سے آنے والے کہیں بھی نماز ادا کر سکتے ہیں.
دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ حکومتی پابندی کا مقصد تاریخی عمارت کو نقصان سے بچانا ہے۔