آئرش پارلیمنٹ میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا بل منظور

IQNA

آئرش پارلیمنٹ میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا بل منظور

14:06 - July 15, 2018
خبر کا کوڈ: 3504828
بین الاقوامی گروپ: آئرلینڈ کی سینٹ میں فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کے غیرقانونی کارخانوں میں تیار ہونے والی مصنوعات کے بائیکاٹ کا بل منظور کرلیا گیا۔

ایکنا نیوز- دنیا نیوز-عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئرلینڈ کی پارلیمنٹ نے اسرائیلی مصنوعات پر پابندی کے بل پر رواں سال جنوری میں رائے شماری کا فیصلہ کیا تھا تاہم آئرش حکومت اورپارلیمنٹ کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا جس کے تحت حکومت نے بل کی منظوری سے قبل اسرائیلی ریاست پر دباؤ ڈالنے کا یقین دلایا تھا۔

تاہم آئرش حکومت غرب اردن میں یہودی کالونیوں کے کارخانوں میں تیار ہونے والی مصنوعات کی روک تھام کے حوالے سے کوئی موثر اقدام نہیں کرسکی۔

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے الزام عائد کیا ہے کہ آئرلینڈ کی پارلیمنٹ کے آزاد ارکان نے بائیکاٹ کی عالمی تحریک ’بی ڈی ایس‘ سے متاثر ہو کراسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا بل پیش کیا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha