حج دین اور سایت کی آمیزش/ فلسطین کے بارے میں امریکی شیطانی پالیسیاں ناکام ہوں گی

IQNA

حج دین اور سایت کی آمیزش/ فلسطین کے بارے میں امریکی شیطانی پالیسیاں ناکام ہوں گی

6:06 - July 17, 2018
خبر کا کوڈ: 3504834
بین الاقوامی گروپ: رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حج کو امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کا بہترین نمونہ قراردیتے ہوئے فرمایا: امریکہ نے فلسطین کے بارے میں اپنی شیطانی پالیسیوں کو صدی کا سودا اور معاملہ قراردیا ہے سازش ناکام ہوگی اور قدس فلسیطن کا دارالحکومت برقرار رہے گا

حج دین اور سایت کی آمیزش/ فلسطین کے بارے میں امریکی شیطانی پالیسیاں ناکام ہوںگی

ایکنا نیوز- رھبری ویب سایٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ایران کے ادارہ حج کے بعض اہلکاروں نے حج ابراہیمی کے لئےبیت اللہ الحرام روانہ ہونے سے قبل ملاقات کی۔ اس ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مکہ اور مدینہ پر تمام مسلمانوں کی حق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: جو شخص اور حکومت حج ابراہیمی کا راست روکے گی وہ " صد عن سبیل اللہ " کی مرتکب قرار پائےگي۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا:  اسلامی نظام کی تشکیل اور سیاسی میدان میں اسلام کے ورود کی بنا پر ان لوگوں کی کوششیں باطل اور ناکام ہوگئیں جو دین کو سیاست سے الگ رکھنے کی کوشش کررہے تھے ۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اچ پھر ایسے افراد پیدا ہوگئے ہیں جو دین کو سیاست سے الگ رکھنے کا ورد کررہے ہیں۔ حالانکہ حج دین اور سیاست باہمی ارتباط کا بہترین نمونہ ہے۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: بیت اللہ الحرام ، مسجد الحرام اور مسجدالنبی (ص) پر تمام مسلمانوں کا حق ہے اور کسی کو حج واقعی سے روکنے کا کوئی حق نہیں ہے اور آگر کوئی حاکم یا حکومت ایسا کام انجام دے تو اس نے درحقیقت صد عن سبیل اللہ کا ارتکاب کیا ہے۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حج کو امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کا بہترین نمونہ قراردیتے ہوئے فرمایا: اب امریکہ نے فلسطین کے بارے میں اپنی شیطانی پالیسیوں کو صدی کا سودا اور معاملہ قراردیا ہے  لیکن امریکہ کو معلوم ہونا چاہیے کہ صدی کا یہ معاملہ منعقد نہیں ہوگا اور امریکہ کی تفلسطین کے بارے میں تمام شیطانی پالیسیاں ناکما ہوجائیں گی اور بیت المقدس فلسطینیوں کا دارالحکومت باقی رہےگا۔

رھبر انقلاب کے خطاب سے پہلے امور حج کے سربراہ آقا محمدی نے حج کے حوالے سے بریفنگ دی ۔/

3729576

نظرات بینندگان
captcha