ھندوستان؛ «تاج محل» میں جدید قوانین لاگو

IQNA

ھندوستان؛ «تاج محل» میں جدید قوانین لاگو

9:06 - July 30, 2018
خبر کا کوڈ: 3504894
بین الاقوامی گروپ: آگرا کی عدالت نے حکمنامہ جاری کیا ہے جسکے مطابق صرف آگرا شہر کے مقامی افراد اس تاج محل کی مسجد میں جمعے کی نماز ادا کرسکتے ہیں

ایکنا نیوز- آگرا شہر کی مقامی عدالت نے آرڈر جاری کیا ہے جسمیں واضح کیا گیا ہے کہ آج کے بعد اس محل کی مسجد میں صرف مقامی افراد جمعہ کی نماز ادا کرسکتے ہیں  تاہم سیاحوں کو اس حکمنامے سے مستثناء قرار دیا گیا ہے ۔

 

 حکمنامے میں جدید قانون کا مقصد تاریخی عمارت کی نگہداشت قرار دی گیی ہے۔

 

دھلی نو میں ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق عدالتی حکم میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ محل دنیا کی عجایبات میں شامل ہے اور زیادہ افراد کی آمدو رفت سے اسکی حیثیت اور حالت کو نقصان پہنچ سکتا ہے

 

تاج محل کی انتظامیہ کے رکن زیدی نے حکمنامے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس محل کی مسجد میں نماز ادا کرنا ہر شخص کا حق ہے۔

انکا کہنا تھا کہ کہ نمازیوں کو روکنے کی بجائے سیکورٹی اور حفاظتی انتظامات کو بہتر بنایا جائے ، اس حوالے سے انہوں نے الہ آباد کی عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

زیدی کے مطابق اس حکمنامے کو چیلنج کیا جائے گا۔/

3734087

نظرات بینندگان
captcha