قطر؛ قومی قرآنی امتحانات میں ۴۶۵۰ طلبا کی شرکت

IQNA

قطر؛ قومی قرآنی امتحانات میں ۴۶۵۰ طلبا کی شرکت

9:12 - July 30, 2018
خبر کا کوڈ: 3504896
بین الاقوامی گروپ: قومی قرآنی امتحانات میں مختلف مراکز سے ۴۶۵۰ طلبا کے درمیان مقابلہ شروع ہوچکے ہیں

ایکنا نیوز- العرب نیوز کے مطابق قومی قرآنی فاینل امتحانات میں ایک سو تیس مراکز کے ۴۶۵۰ طلبا شریک ہیں جبکہ مقابلہ تین ہفتوں تک جاری رہے گا۔

 

قرآنی امتحانات اداہ تبلیغات اور ادارہ اوقاف اسلامی کے تعاون سے صبح اور شام کے اوقات میں منعقد ہوںگے جسکی نظارت ۳۸۰ کمیٹیاں کررہی ہیں۔

 

قومی قرآنی امتحانات میں ۴۶۵۰ کی مہارت کا ٹیسٹ انکی صلاحیتوں کر پرکھنے کے لیے لیا جارہا ہے۔

 

اس امتحانات کے بعد مذکورہ طلباء بہتر انداز میں اپنی صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے تدریس قرآن میں خدمات انجام دیں سکتے ہیں۔

 

ادارہ اوقاف اور تبلیغات اسلامی سے وابستہ قرآن مرکز نے والدین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قرآنی مراکز سے رابطہ برقرار رکھتے ہوئے نسل نو کی قرآنی تربیت میں اپنا کردار ادا کریں۔/

3734115

 

نظرات بینندگان
captcha