قطر؛ بین الاقوامی «کٹارا ایوارڈ» کا اعلان

IQNA

قطر؛ بین الاقوامی «کٹارا ایوارڈ» کا اعلان

9:55 - August 01, 2018
خبر کا کوڈ: 3504907
بین الاقوامی گروپ: کٹارا ثقافتی فاونڈیشن کے مطابق تیسرے بین الاقوامی قرآنی مقابلہ کٹارا ایوارڈ میں رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے

ایکنا نیوز- قطری اخبار روزنامہ العرب کے مطابق کٹارا ثقافتی فاونڈیشن کے ڈایریکٹر خالد بن ابراهیم سلیطی کا کہنا تھا:  تیسرا بین الاقوامی «کٹارا ایوارڈ» قرآنی مقابلہ «اپنی آوازوں کو قرآن کے ساتھ نکھارئیے» کے عنوان سے شروع کیا جارہا ہے

اعلان کے مطابق رجسٹریشن کا عمل تیس ستمبر تک جاری رہے گا

 

انکا کہنا تھا: دوسرے بین الاقوامی مقابلوں میں ا۴۵۰ امیدواروں میں سے سو شرکاء طلبا کا انتخاب کیا گیا تھا اور اس کی کامیابی کے بعد تیسرے مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

 

سلیطی کے مطابق دوسرے مقابلوں میں  ۵۶ ممالک شامل تھے جنمیں سے ۳۷ ممالک غیر عربی تھے۔ 

 

انکا مزید کہنا تھا: مقابلوں کی شرایط کے لیے  «کٹارا» کی ویب سایٹ  www.kataraquran.com پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

 

سلیطی نے کہا کہ مقابلوں میں صرف طلباء شریک ہوسکتے ہیں اور انکی عمریں ۱۸ سے کم نہیں ہونی چاہیے جبکہ تجوید اور تلاوت کے اصولوں سے آشنائی لازمی ہے اسی طرح علما، خطباء اور مساجد کے امام شرکت نہیں کرسکتے جبکہ پہلے مقابلوں کے شرکاء بھی اس بار شرکت کے اہل نہیں۔

 

 

«کٹارا ایوارڈ»  کے ناظر خالد عبدالرحیم سید کا کہنا تھا کہ اس بار بھی شرکاء میں سے سو طلبا کو اگلے مرحلے میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

 

انکا کہنا تھا کہ فاینل مرحلے میں پچیس قرآء منتخیب ہوں گے جنمیں سے اول تا پنجم کو انعامات دیے جائیں گے۔

 

خالد عبدالرحیم سید کے مطابق جیتنے والوں کے لیے  ۵۰۰ هزار ریال ، دوم ۴۰۰ هزار ریال، سوم ۳۰۰ هزار ريال، چہارم ۲۰۰ هزار ريال، اور پنجم کے لیے ۱۰۰ هزار ريال  رکھا گیا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ رمضان المبارک میں دوسرے ایوارڈ کے مقابلوں میں عراق کے صباح خلف اول ،لیبیا کے محمد مفتاح بشیر ، مصر کے  محمد نیازی عبدالعزیز سوم ، شام کے  یونس محمد مهرا چہارم اور مراکش کے  محمد عزیوی پنجم پوزیشن کے حقدار قرار پایے تھے۔

 

شرایط کے مطابق قرآء کی آڈیو فایل کو سننے کے بعد ہزاروں طلبا میں سے  ۱۰۰ کو اگلے مرحلے میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔/

3734759

نظرات بینندگان
captcha