جرمنی میں اسلامی – مسیحی چائلڈ کئیر مرکز کا قیام

IQNA

جرمنی میں اسلامی – مسیحی چائلڈ کئیر مرکز کا قیام

10:05 - August 01, 2018
خبر کا کوڈ: 3504910
بین الاقوامی گروپ: اسلامی – مسیحی چایلڈ کئیر سنٹر کا افتتاح جرمن شہر گیفھورن میں کیا گیا

ایکنا نیوز- اسلامی – مسیحی چایلڈ کئیر مرکز اگست سے کام شروع کررہا ہے اور انتظامیہ کے مطابق اس مرکز میں ایک تھائی بچوں کی تعداد مسلمان بچوں کی ہے جبکہ دیگر بچوں میں عیسائی اور دیگر ادیاں سے تعلق رکھنے والے شامل ہیں۔

 

ایرانی ثقافتی مرکز نے «آبندبلات» نیوز کے حوالے سے کہا : یہ مرکز اسلامی اور مذاہب کے حوالے سے جرمنی میں ایک منفرد مرکز قرار دیا جاسکتا ہے۔

 

کہا جاتا ہے کہ بڑی کاوشوں کے بعد مسلمان اور مسیحی بچوں کو  «اولاد ابراهیم» نامی اس مرکز میں جمع کیا گیا ہے۔

اس مرکز میں بچوں کو پانچ سال تک یہ سمجھانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ کرسمس اور عید کیوں منائی جاتی ہے کیوں روزہ رکھا جاتا ہے ، جبکہ مسلمانوں بچوں کے لیے حلال غذا کا بھی الگ سے انتظام ہے۔/

 

بچوں کو اس مرکز میں کیتھولک ، پروٹسٹنٹ اور مساجد انتظامیہ کے تعاون سے بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کے اصولوں سے آشنا بھی کیا جاتا ہے۔/

3734941

نظرات بینندگان
captcha