قزاقستان میں مساجد گرانے کا فیصلہ

IQNA

قزاقستان میں مساجد گرانے کا فیصلہ

9:41 - August 08, 2018
خبر کا کوڈ: 3504937
بین الاقوامی گروپ: ملک بھر میں بغیر رجسٹرڈ مساجد کو مسمار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے Dünya Bülteni؛ کے مطابق ملک میں مساجد کی تعمیر کے حوالے سے سخت پروسیس کے باعث بہت سے علاقوں میں لوگ بغیر اجازت نامے کے اپنے مکانات کو مساجد بنا تے ہیں۔

 

قزاقستان کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ تمام مساجد کو مسمار کیا جائے گا جس سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گیی ہے۔

 

قزاقستان میں ہاوسنگ اتھارٹی کے مطابق گذشتہ  ۱۳ سالوں میں صرف  ۸ مساجد کو اجازت نامہ صادر کیا گیا ہے اور دیگر تمام مساجد غیرقانونی طور پر تعمیر کی گیی ہیں۔

 

قزاق حکام نے کہا ہے کہ غیرقانون مساجد کو بنانے والے خود ہی ان مساجد کو گرا دیں ورنہ حکومتی اہلکار جلد ہی ان مساجد کو مسمار کرنے کا عمل شروع کریں گے۔

 

قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے ایک اور حکمنامے میں کہا گیا تھا کہ تمام علمی مراکز میں تین سو میٹر سے زاید رقبوں پر بنایے گیے مساجد کو ختم کیا جائے۔/

3736540

نظرات بینندگان
captcha