آسٹریلیا؛ داعش میں شمولیت پرپانچ افراد کی شہریت منسوخ

IQNA

آسٹریلیا؛ داعش میں شمولیت پرپانچ افراد کی شہریت منسوخ

8:38 - August 10, 2018
خبر کا کوڈ: 3504944
بین الاقوامی گروپ: آسٹریلین وزیر داخلہ پیٹرڈیٹون کے مطابق پانچ افراد کی شہریت داعش میں شمولیت کی بناء پر منسوخ کی گیی ہے

ایکنا نیوز- النشرہ نیوز کے مطابق آسٹریلین وزیر داخلہ کا کہنا تھا: سال ۲۰۱۵ سے سخت قوانین کے بعد سے قانون کی خلاف ورزی پر اقدامات جاری ہیں اور پانچ شہریوں کو ملکی سالمیت کے خلاف کاررواییوں میں شمولیت کی وجہ سے انکی شہریت سے محروم کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

 

 فیصلے کے مطابق ان افراد کو آسٹریلیا میں رہنے کا حق حاصل نہیں ہوگا۔

 

انکا مزید کہنا تھا: آسٹریلیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار ادا کرتا رہے گا اور عوام کا امن اور رواداری کو اولین حیثت حاصل ہوگی۔/

3737221

نظرات بینندگان
captcha