جرمنی/ یوما؛ مسلمان اور جرمن معاشرے کے درمیان پل

IQNA

جرمنی/ یوما؛ مسلمان اور جرمن معاشرے کے درمیان پل

10:11 - August 14, 2018
خبر کا کوڈ: 3504963
بین الاقوامی گروپ: نوجوانوں کا مرکز یا یوما فاونڈیشن اسلامی خدمات کے حوالے سے ۲۰۱۰ کو قایم کیا گیا

ایکنا نیوز- جرمنی میں اسلامی مطالعاتی ٹیلیگرام چینل کے مطابق یوما یا جرمن میں JUMA مرکز سال ۲۰۱۰ سے کام کررہا ہے

جسمیں اکثر جوان طبقہ مصروف عمل ہے؛ جہاں اسلامی خدمات کے ساتھ جرمن معاشرے میں ہم آہنگی انکا اہم مقصد شمار ہوتا ہے۔

 

یوما فاونڈیشن کے مطابق مرکز مسجد نہیں بلکہ مختلف سوشل سرگرمیاں یہاں انجام پاتی ہیں تاکہ اسلامی معاشرے کا درست چہرہ پیش کیا جاسکے۔

 

اس مرکز میں مسلم اقلیتی کیمونٹی کو جرمن معاشرے سے ہم آہنگ کرانے کے لیے مختلف یونیورسٹی دانشوروں ، فن کاروں اور سیاست دانوں کی شرکت کے ساتھ پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں

 

رمضان میں جرمن صدر «فرانک والٹر اسٹاین مایر» افطاری پروگرام میں شریک ہوئے تھے۔

 

فاونڈیشن کے مطابق یہ مرکز تمام اقوام اور ثقافتوں کی ہم آہنگی کے لیے وحدت پر ایمان کا قایل ہے۔

 

یوما مرکز میں اس وقت  ۹۰۰ ممبران موجود ہیں اور اس فاونڈیشن کے مختلف شعبے دیگر شہروں میں موجود ہیں۔/

جرمنی/یوما؛ مسلمان اور جرمن معاشرے کے درمیان پل

3738061

نظرات بینندگان
captcha