فلسطین؛ مقبوضہ علاقوں سے قرآن مجید کے تین تاریخی نسخے دریافت

IQNA

فلسطین؛ مقبوضہ علاقوں سے قرآن مجید کے تین تاریخی نسخے دریافت

14:19 - August 19, 2018
خبر کا کوڈ: 3504985
بین الاقوامی گروپ: عثمانی دور سے متعلق تین نادر قرآنی نسخے طیبہ شہر کی ایک قدیم مسجد سے دریافت ہوئے ہیں

ایکنا نیوز- رونامہ ڈیلی صباح کے مطابق مقامی مسجد کے موذن کا کہنا ہے: تاریخی قرآنی نسخے مسجد کی مرمت کے دوران دریافت ہوئے ہیں جو سلطان عبدالحمید دوم کے دور سے متعلق (۱۸۷۴-۱۹۰۸) بتائے جاتے ہیں جو عثمانی حکومت کے شہنشاہ گزرے ہیں۔

 

قرآنی نسخوں کے مقدمے میں تحریر سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ نسخے  «سید مصطفی نظیف افندی» کی کتابت شدہ ہیں جو سال ۱۸۸۷ میں لکھے گیے ہیں اور کسی فلسطینی کو فروخت کیا گیا ہے۔

 

عزیز کا کہنا تھا: ان نسخوں کی دریافت سے ہمیں حیرت اور خوشی ہوئی ہے ۔

 

انکا کہنا تھا کہ ان نسخوں کی جلد نمایش متوقع ہے اور ہوسکتا ہے کہ مزید نسخے ہمیں مل جائے۔

 

سلطان عبدالحمید دوم نے اپنے دور حکومت میں  صھیونی رژیم کے بانی «تئوڈور هڑسل» کی سازشوں کی مخالفت کی تھی۔

 

اگرچہ برطانوی استعمار کی مدد سے ھڑسل سال ۱۹۱۷ کو صھیونی سازش میں کامیاب ہوئے تاہم سلطان عبدالحمید نے اعلان کیا تھا کہ وہ فلسطینی سرزمین کے ایک اینچ کو فروخت نہیں کرنے دیں گے کیونکہ یہ سارے فلسطینیوں کا حق ہے۔/

3669886

 

نظرات بینندگان
captcha