کینیا؛ جیل میں تدریس قرآن کا اہتمام

IQNA

کینیا؛ جیل میں تدریس قرآن کا اہتمام

9:16 - August 21, 2018
خبر کا کوڈ: 3504992
بین الاقوامی گروپ: مختلف اقوام میں بقائے باہمی اور تربیت و خودسازی کے لیے قیدیوں کو قرآن کی تعلیم دی جائے گی

ایکنا نیوز- معاشرے میں جرایم میں کمی، اخلاقی تربیت اور مختلف مسالک و مذاہب میں  ہم آہنگی کے لیے ثقافتی اور تربیتی پروگراموں پر کام کرنے کا اہتمام کیا جارہا ہے

 

کینیا میں ایرانی ثقافتی مرکز کے سربراہ کے مطابق اسی حوالے سے «امه» فلاحی ادارے کی تجویز اور تعاون سے قرآت قرآن، احکام شرعی، فقہ ، تاریخ اسلام سکھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کینیا کے مرکزی جیل جو   شهر «نایواشا»(Naivasha  میں واقع ہے اس میں موجود ایک سو بیس قیدیوں کو مذکورہ موضوعات کے ساتھ تعلیم دی جایے گی۔

 

کورس میں شرکت کے لیے مختلف مسلم اور غیر مسلم قیدیوں نے نام لکھوایا ہے اور جیل انتظامیہ نے اس حوالے سے خوشی کا اظھار کیا ہے ۔

 

جیل حکام کے مطابق اس طرح کے کورسز میں شرکت کرنے والوں کا رویہ اورحسن اخلاق دیگر قیدیوں کی نسبت کافی بہتر نظر آتا ہے۔/

کینیا؛ جیل میں تدریس قرآن کا اہتمام

 

3739962

نظرات بینندگان
captcha