برما؛ مسلمانوں کی حالت زار پر اقوام متحدہ کا اظھار تشویش

IQNA

برما؛ مسلمانوں کی حالت زار پر اقوام متحدہ کا اظھار تشویش

11:12 - August 24, 2018
خبر کا کوڈ: 3505002
بین الاقوامی گروپ:اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ چھ مہینوں میں مزید ہزاروں روھنگیا پناہ گزین بن چکے ہیں

ایکنا نیوز- ترک خبرایجنسی «اناطولیہ» کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا تھا: پچیس اگست ۲۰۱۷ سے اب تک ساتھ لاکھ روھنگیا بنگلہ دیش ہجرت کرچکے ہیں

 

انہوں نے امدادی کاموں میں میانمار حکومت کی رکاوٹوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: انسانی حقوق کی تنظیموں کو روھنگیا مسلمانوں کی مدد سے روکنا درست نہیں کیونکہ انہیں امداد کی اشد ضرورت ہے اور راخین صوبے میں مسلمانوں کی حالت افسوسناک ہے۔

 

اسٹیفن ڈوجاریک کے مطابق راخین صوبے میں تشدد کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے اور صرف گذشتہ چھ مہینے میں گیارہ ہزار روھنگیا ہجرت پر مجبور ہوچکے ہیں۔

 

قابل ذکر ہے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی متعدد تنظیمیں  بودھسٹ شدت پسندوں کے ہاتھون روھنگیا مسلمانوں کے قتل عام کو نسل کشی قرار دے چکی ہیں۔/

3740788

نظرات بینندگان
captcha