آزادی صحافت کے اراکین نے نبیل رجب کی آزادی کا مطالبہ کردیا

IQNA

آزادی صحافت کے اراکین نے نبیل رجب کی آزادی کا مطالبہ کردیا

9:28 - August 26, 2018
خبر کا کوڈ: 3505009
بین الاقوامی گروپ: رپورٹرز فری بارڈر نے بحرینی سوشل ایکٹویسٹ نبیل رجب کو آزاد کرنے کا مطالبہ کیا ہے

ایکنا نیوز- خبررساں چینل اللؤلؤة کے مطابق آزادی صحافت کے اراکین نے ٹویٹر پر واضح کیا ہے کہ نبیل رجب کو چھ مہینے قبل سوشل میڈیا پر کمنٹس کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا سنائی گیی ہے۔

 

فری بارڈر صحافیوں نے نبیل رجب کی آزادی کو اولویت قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ نبیل رجب کو بحرینی حکومت کی یمن جنگ میں پالیسیوں پر تنقید کے جرم میں پانچ سال کی سزا سنائی گیی ہے اور اس سزا کی گذشتہ مہینوں توثیق کی گیی ہے۔

 

اس سے پہلے سال ۲۰۱۶ بحرین میں میڈیا پالیسیوں پر تنقید کے الزام میں انہیں دو سال کی سزا سنائی گیی تھی۔/

3740951

نظرات بینندگان
captcha