پاکستان؛ فرزند رسولۖ حضرت امام زین العابدین (ع) کے ایام شہادت کی مجالس

IQNA

پاکستان؛ فرزند رسولۖ حضرت امام زین العابدین (ع) کے ایام شہادت کی مجالس

8:37 - October 03, 2018
خبر کا کوڈ: 3505170
بین الاقوامی گروپ: چوتھے امام حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے ایام شہادت کی مناسبت سے پاکستان کے مختلف شہروں میں عزاداری و نوحہ خوانی اور سینہ زنی کا سلسلہ جاری ہے۔

ایکنا نیوز- پیغام کربلا کے ناشر اور مبلغ، حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے ایام شہادت کی مناسبت سے پاکستان کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں میں مجالس عزا برپا ہیں اور علما اہلبیت عصمت و طہارت سید الساجدین کے فضائل و مناقب بیان اور دین اسلام کی حفاظت میں ان کے عظیم الشان کارناموں کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

 

امام زین العابدین کے ایام شہادت کی مناسبت سے کویٹہ شہرکی اہم مساجد اور امام بارگاہوں میں ہزاروں کی تعداد میں سوگوار موجود ہیں جو بیمار کربلا کی مصیبتوں پر اشک عزا بہا رہے ہیں۔

 

مسجد خاتم الانبیاء، امام بارگاہ ناصر العزاء اور مسجد ولی عصر بروری ہزارہ ٹاون میں مرکزی مجالس منعقد ہورہی ہیں جہاں بڑی تعداد میں مرد و خواتین اور نوجوان شریک ہیں۔

 

مجالس عزا کے بعد مختلف ماتمی انجمنیں منظم شکل میں نوحہ وماتم کرتی ہوئی امام عصر کو ان کے جد کا پرسہ دے رہی ہیں جبکہ مجالس آخر محرم تک جاری رہیں گی۔

 

نظرات بینندگان
captcha