مصر میں «رسول انسانیت» مہم کا آغاز

IQNA

مصر میں «رسول انسانیت» مہم کا آغاز

8:16 - November 03, 2018
خبر کا کوڈ: 3505299
بین الاقوامی گروپ- مصری وزارت اوقاف کے تعاون سے متعدد زبانوں میں سیرت النبی (ص) کی ترویج کے لیے «رسول انسانیت» مہم شروع کی گیی ہے۔

مصر میں «رسول انسانیت» مہم کا آغاز

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الیوم السابع کے مطابق مصر کے وزیر اوقاف محمد مختار جمعه کا کہنا تھا کہ ربیع الاول میں

اس مہم کے دوران رسول اکرم (ص) کی سیرت کا اجاگر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

 

پریس کانفرنس سے خطاب میں انکا کہنا تھا: اس وقت مصر میں 2671 اسلامی مراکز اور 700 قرآنی مدرسے کام کررہے ہیں جنکی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

 

محمد مختار جمعه کا کہنا تھا: وزارت اوقاف کے تعاون سے جامع مساجد میں حفظ قرآن پر بھی کام جاری ہے۔

 

انکا مزید کہنا تھا: مساجد میں حفظ اساتذہ کی تربیت کے کورسز میں ماہر اور بہترین حفظ اساتذہ کو سامنے لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔/

3760531

نظرات بینندگان
captcha