ایکنا نیوز- ترک اخبار روزنامه «ینی شفق» کے مطابق سی این این کے تجزیہ نگار مارك لامونت هيل (Marc Lamont Hill) کو اقوام متحدہ میں فلسطین کی حمایت میں تقریر پر چینل سے فارغ کردیا گیا ہے۔
مذکورہ تجزیہ نگار نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں فلسطین کی حمایت کے علاوہ اسرائیل کی مذمت کرتے ہویے « نهر سے بحر تک فلسطین» کا جملہ دہرایا تھا۔
ماہرین کے مطابق یہ اقدام اسرائیلی لابی کے دباو پر اٹھایا گیا ہے۔
مارك لامونت هيل نے اس اقدام پر ٹویٹ کیا ہے :
«آزادی فلسطین کی حمایت کرتا ہوں۔ فلسطینیوں کو مستقبل کے فیصلے کا اختیار ملنا چاہیے اور میں اسرائیلی اقدامات اور پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور یہودی مخالف نظریات کے الزمات میرے خلاف درست نہیں .»