کویت؛ مساجد اور قرآنی مراکز کا توسیعی منصوبہ

IQNA

کویت؛ مساجد اور قرآنی مراکز کا توسیعی منصوبہ

9:45 - December 31, 2018
خبر کا کوڈ: 3505551
بین الاقوامی گروپ- سال ۲۰۱۹ میں اسلامی مراکز اور مساجد کی توسیع پر کام شروع کیا جارہا ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الرای کے مطابق وزیر اوقاف کے مشیر فرید عمادی نے سال ۲۰۱۹ میں مساجد اور قرآنی مراکز کے توسیعی منصوبے کے حوالے سے گفتگو کی۔

 

تمام مساجد اور قرآنی مراکز میں خصوصی کیمروں کی تنصیب، ایمہ مساجد کی تربیت اور نظارت اور ان مراکز کو جدید ٹیکنالوجیز سے مزین کرنا پروگرام میں شامل ہے۔

 

انکا کہنا تھا: مساجد اور مراکز میں درست قرانی اہداف کا حصول، مساجد اور مراکز کو جدید اصولوں سے ہم آہنگ کرانا پروجیکٹ کا حصہ ہے۔

 

عمادی کا مزید کہنا تھا: اس سال حفظ قرآن اور قرآنی تحقیقات سے اسلامی عربی کلچر کی تقریت پر بھی توجہ دی جائے گی۔

 

انکا کہنا تھا: وزارت اوقاف کے تحت سال ۲۰۱۶ سے سال ۲۰۲۱ تک ایک جامع منصوبہ بنایا گیا تھا اور اب تک اس کے ۸۶ فیصد کام مکمل ہوچکے ہیں۔/

3777083

نظرات بینندگان
captcha