بوکوحرام کے خوف سے ہزاروں نائجیرین ملک سے فرار

IQNA

بوکوحرام کے خوف سے ہزاروں نائجیرین ملک سے فرار

9:24 - January 30, 2019
خبر کا کوڈ: 3505685
بین الاقوامی گروپ- اقوام متحدہ کے نمایندہ مہاجرین کے مطابق بوکوحرام کے خوف سے تیس ہزار لوگ ملک سے فرار ہوچکےہیں۔

ایکنا نیوز- رایٹرز کے مطابق اقوام متحدہ کے امور مہاجرین کے خصوصی نمایندے کے ترجمان«بابر بلوچ»  نے جینیوا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نایجیریا کے شہر ران سے ہزاروں لوگ تکفیری تنظیم بوکوحرام کے خوف سے کیمرون فرار ہوچکے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: بین الاقوامی امن فورسز کی آمد کے ساتھ ہی ان افراد نے موقع مناسب سمجھا اور شہر سے جان بچانے کے لیے ہجرت کرگیے ہیں۔

 

بابربلوچ کا کہنا تھا: مہاجرین کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیم بوکوحرام نے دھمکی دی ہے کہ وہ لوٹ کر آرہی ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ تکفیری دہشت گرد تنظیم نایجیریا میں گذشتہ عشرے سے خونی حملوں کا آغاز کرچکی ہے۔

 

سال ۲۰۰۹ میں اس تنظیم کے بانی «محمد یوسف» کی ہلاکت کے بعد اس کے عناصر نے اجتماعی قتل عام کا سلسلہ شروع کیا اور اب تک ہزاروں لوگ ہلاک اور لاکھوں لوگ فرار یا علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔/

3785608

 

نظرات بینندگان
captcha