ھندوستان؛ «کارگل» میں قرآنی مقابلے کا اختتام

IQNA

ھندوستان؛ «کارگل» میں قرآنی مقابلے کا اختتام

8:31 - February 08, 2019
خبر کا کوڈ: 3505715
بین الاقوامی گروپ- کارگل میں قرآنی مقابلوں کے کامیاب قرآء کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق انقلاب اسلامی ایران کی چالیسویں انقلاب کی سالگرہ کے حوالے سے اسکولوں کے درمیان قرآنی مقابلہ منعقد کیا گیا۔

مقابلوں کے پہلے دن طلبا جبکہ دوسرے دن طالبات کے درمیان مقابلہ الگ الگ کیٹگری میں منعقد ہوا۔

طلبا مقابلوں میں جیتنے والوں کے نام کچھ یوں ہیں۔

غلام حسین - دارالقرآن بقیه الله مھٹا سورو، محمد یونس  دارالقرآن علامه طباطبایی ،بڑو کالونی اور غلامحسین - دارالقرآن امام خمینی ، بڑاکو اول تا سوم پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

 

طالبات مقابلوں میں زینب بانو ، دارالقرآن امام حسین (ع) ، منجی گنڈ، نزحت فاطمه - دارالقرآن ریحانه النبی (س) ، گونگمه کارگیل اور زینب بانو  دارالقرآن امام زمان-  سلیسکوٹ اول تا سوم پوزیشن لینے والوں میں شامل ہیں۔

ھندوستان؛ «کارگل» میں قرآنی مقابلے کا اختتام

3788456

نظرات بینندگان
captcha