اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے والوں کو سزا دینے کے لیے امریکی سینیٹ میں نیا بل منظور

IQNA

اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے والوں کو سزا دینے کے لیے امریکی سینیٹ میں نیا بل منظور

6:41 - February 10, 2019
خبر کا کوڈ: 3505721
بین الاقوامی گروپ: مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اس بل کی منظوری کے بعد امریکا میں اسرائیلی ریاست کے بائیکاٹ کے لیے کام کرنے والے اداروں، تنظیموں اور شخصیات کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے گی۔

ایکنانیوز- اسلام ٹائمز۔ امریکی سینیٹ میں اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے والی عالمی تحریک اور اس کے ساتھ وابستہ عالمی کارکنوں کو سزا دینے کے لیے ایک نیا بل منظور کیا گیا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اس بل کی منظوری کے بعد امریکا میں اسرائیلی ریاست کے بائیکاٹ کے لیے کام کرنے والے اداروں، تنظیموں اور شخصیات کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے گی۔ کانگریس میں ایک دوسرے بل میں بھی ترمیم کی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ شام سے اچانک امریکی فوج کی واپسی کا اعلان نہیں کیا جا سکتا۔ اسرائیلی بائیکاٹ تحریک کے کارکنوں کے خلاف کارروائی کے لیے پیش کردہ بل پر رائے شماری کے دوران 77 ارکان نے حمایت، جبکہ 23 نے مخالفت کی۔ تاہم اس بل پرعمل درآمد کے لیے ایوان نمائندگان کی طرف سے بھی منظوری بھی ضروری ہے۔

غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان جاں بحق اور خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے، سرحد میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوا۔ وزارت صحت کا کہنا تھا کہ 14 سالہ حسن شلابی کو اسرائیلی فوج نے خان یونس کے مشرقی علاقے میں براہ راست فائرنگ کرکے نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرحد پر ہونے والے احتجاج میں ہزاروں افراد شریک تھے۔

نظرات بینندگان
captcha