کویت ایوارڈ قرآنی مقابلوں میں ۸۰ ممالک کی شرکت

IQNA

کویت ایوارڈ قرآنی مقابلوں میں ۸۰ ممالک کی شرکت

11:39 - April 06, 2019
خبر کا کوڈ: 3505948
بین الاقوامی گروپ- قرآنی مقابلوں کے انچارج فرید عمادی کے مطابق دنیا کے اسّی ممالک سے قرآء شریک ہوں گے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ویب سایٹ akherkhabrtoday.com؛ کے مطابق مقابلوں سے قبل «کراون پلازا» میں پریس کانفرنس منعقد کی گیی۔

 

 پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزارت اوقاف امور اسلامی کے سیکریٹری فرید عمادی نے کہا کہ اس بار مقابلوں میں

«حافظان نوجوان» کے عنوان سے الگ مقابلے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ مقابلوں میں  یمن، کویت اور لیبیا کو گذشتہ مقابلوں میں سب سے زیادہ پوزیشن لینے پر خصوصی طورپر اعزازت سے نوازا جائے گا۔

 

فرید عمادی کا کہنا تھا: قرآء اور حفاظ کرام کا پہلے مرحلے میں آن لاین ٹیسٹ لیا گیا جسمیں اسّی ممالک سے امیدواروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

 

حفظ کل قرآن همراه بمع تجوید، حفظ کل قرآن قرآت عشرہ، تلاوت و ترتیل وغیرہ مقابلوں میں شامل ہیں جبکہ «حافظان نوجوان» کا مقابلہ پہلی بار اضافہ کیا گیا ہے۔

 

قزوین کے گیارہ سالہ «محمدیوسف درویشی» حفظ کل قرآن میں جبکہ قم کے نوجوان«حمیدرضا مقدسی» قرآت روایت عشرہ اور خراسان رضوی کے «رضا گلشاهی» حفظ کل میں ایران کی نمایندگی کریں گے۔

 

قابل ذکر ہے ہے کہ گذشتہ سال کے حفظ، تلاوت و تجوید قرآنی ایوارڈ میں ۷۹ ممالک سے ۱۳۰ ممالک سے قرآء اور حفاظ کرام شریک تھے۔/

3800963

نظرات بینندگان
captcha