بعثت النبی ص کے حوالے سے خانہ فرھنگ ایران میں محفل نعت کا اہتمام

IQNA

بعثت النبی ص کے حوالے سے خانہ فرھنگ ایران میں محفل نعت کا اہتمام

9:45 - April 08, 2019
خبر کا کوڈ: 3505961
بین الاقوامی گروپ- آل پاکستان جرائد سوسائٹی کے تعاون سے محفل نعت کلچر سنٹر میں منعقد کی گیی۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق کویٹہ کے خانہ فرھنگ ایران  میں منعقدہ محفل نعت خوانی میں سیرت النبی ؐ پر روشنی ڈالی گئی ، خانہ فرھنگ ایران نے آل پاکستان جراید سوسایٹی کے تعاون سے اس محفل کا اھتمام کیا جس میں نعت خواں حضرات نے حضرت محمد ؐ کی خدمت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔

 تقریب میں آل پاکستان جراید سوسایٹی کے سربراہ محمود اقبال نے خانہ فرھنگ کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان – ایران کی دوستی قابل قدر ہے ۔

 خانہ فرھنگ کے ڈایریکٹر آقائی کوروش عقدائی  نے بعثت النبی کے حوالے سے کہا کہ انبیاء کی رسالت کا اہم ترین مقصد ہمارے اخلاق کو سنوارنا تھا اور ہمیں بھی آپ ؐ کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق زندگی گزارنی چاہئےتاکہ ہماری دنیا و آخرت دونوں سنور سکیں۔

 محفل میں کویٹہ کے نعت خوانوں اور صحافت سے وابستہ افراد  نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

بعثت النبی ص کے حوالے سے خانہ فرھنگ ایران میں محفل نعت کا اہتمام

بعثت النبی ص کے حوالے سے خانہ فرھنگ ایران میں محفل نعت کا اہتمام

نظرات بینندگان
captcha