ایکنا سے گفتگو میں؛ سربراہ دفتر مقام معظم رهبری: چار عشروں سے قرآنی سرگرمیوں میں واضح پیشرفت

IQNA

ایکنا سے گفتگو میں؛ سربراہ دفتر مقام معظم رهبری: چار عشروں سے قرآنی سرگرمیوں میں واضح پیشرفت

17:14 - April 11, 2019
خبر کا کوڈ: 3505975
بین الاقوامی گروپ – بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے پروگرام میں اہم شخصیات نے ایکنا سے گفتگو میں مقابلے کے حوالے سے اظھار خیال کیا۔

ایکنا نیوز- چھتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے گذشتہ روز تہران کے عیدگاہ امام خمینی(ره) میں شروع ہوچکے ہیں۔

افتتاحی تقریب کے بعد ایکنا نیوز سے مقابلوں کے حوالے سے اہم شخصیات نے گفتگو کیں۔

 

مقام معظم رھبری کے نمایندے اور انکے دفتر کے سربراہ حجت‌الاسلام والمسلمین محمد محمدی گلپایگانی نے مقابلوں کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا : ہر سال مقابلوں کے معیار میں پیشرفت واضح اور قابل دید ہے۔

 

انکا کہنا تھا: ترویج قرآنی میں موثر مقابلے اسلامی اور انسانی اقدار کی ترویج میں بھی اہم ہے جو معاشرے میں زندگی کا پیغام دیتے ہیں اور رسول اکرم کی حدیث: « اِذَا الْتَبَسَتْ عَلَيْكُمُ الفِتَنُ كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ فَعَلَيْكُمْ بِالْقُرآنِ قرآن سے تمسک کی ضرورت ہے اور آج مسلمانوں کی مشکل یہی ہے کہ وہ قرآن پر عمل نہیں کررہا ۔

 

انکا کہنا تھا کہ خدا کا شکر ہے کہ ایران کے بنیادی قوانین قرآن و سنت رسول(ص) سے ماخوز ہیں اور خون شہدا کے برکت سے روز بروز قرآنی شعبے میں ترقی کے گواہ ہیں۔

 

قرآنی مقابلے اہل تشیع پر الزامات کا جواب

 

ایرانی وزیر ثقافت سیدعباس صالحی نے مقابلوں کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں اکثریت اہل تشیع کی ہے اور قرآنی پروگراموں سے اسلامی دنیا کے ساتھ تعلقات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ اہل تشیع پر قرآن کی اور اسلام کے حوالے سے ہمیشہ الزمات لگتے آرہے ہیں اور اس طرح کے مقابلے دراصل انکے لیے جواب ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ دنیا کے مختلف ممالک اور اقوام سے طلبا اور قرآء کی آمدورفت سے ایران کا قرآنی چہرہ واضح ہوتا ہے اور دیگر مکاتیب کے ساتھ ہم آہنگی میں اس طرح کے مقابلے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

 

طلبا کی حوصلہ افزایی

 

ایران کے وزیر تعلیم سیدمحمد بطحائی نے کہا کہ نوجوان قرآء اور حفاظ جب اس طرح کے مقابلوں میں دیگر تجربہ کار پروفیشنلز کے ساتھ شرکت کرتے ہیں تو انکی کارکردگی میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ تجربے میں اضافے کے ساتھ انکی صلاحیتوں میں نکھار آتا ہے جبکہ تازہ ٹیلنٹس بھی مقابلوں میں سامنے ابھر کر آجاتے ہیں۔

 

طلبا کو بہترین انداز میں تدریس قرآن کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ جوانوں کے قرآن سکھانے کے حوالے سے کافی طریقے آزمایے گیے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ طلبا بوجھ سمجھے بغیر بہتر انداز میں دلچسپی سے قرآن سیکھے۔

 

باوقار مگر فضول خرچی سے دوری کے ساتھ مقابلے

 

ادارہ اوقاف کے سربراہ حجت‌الاسلام والمسلمین خاموشی نے کہا کہ موجود حالات کا تقاضا ہے کہ فضول خرچی اور ظاہری ٹھاٹ باٹ سے دور مگر باوقار انداز میں قرآنی مقابلے منعقد کرسکے۔

 

انکا کہنا تھا کہ ہال کے کرایے میں رعایت کے ساتھ مختلف وسایل کی خریداری اور مقامی اشیاء سے استفادہ کو ترجیح دی جارہی ہے تاکہ اخراجات کو ممکن حد تک کنٹرول کرسکے۔

 

انکا کہنا تھا کہ ماہرین کے مشورے اہم ہیں اور امید ہے کہ ہرسال بہتر انداز میں مقابلوں کو مزید معیاری بنایا جاسکے۔/

3802784

نظرات بینندگان
captcha