ایران؛ عالمی قرآنی مقابلوں کا آخری دن

IQNA

ایران؛ عالمی قرآنی مقابلوں کا آخری دن

12:01 - April 14, 2019
خبر کا کوڈ: 3505985
بین الاقوامی گروپ- تہران کے عیدگاہ امام خمینی(ره) میں منعقدہ عالمی قرآنی مقابلے اختتتام کو پہنچ گیے۔

ایکنا نیوزکی رپورٹ کے مطابق عیدگاہ امام خمینی(ره) میں عالمی قرآنی مقابلوں کا گذشتہ روز آخری دن تھا ۔

قرآنی مقابلوں کے ساتھ بصارت سے محروم افراد، طلبا اور بزرگ قاریوں کا مقابلہ فاینل مرحلے میں مکمل ہوا ۔

گذشتہ روز مقابلوں کا آغاز قاری حسین رفیعی کی تلاوت سے ہوا جبکہ زرایع کے مطابق ایران کے عالمی شہرت یافتہ قاری حامد شاکر نژاد نے بھی تلاوت سے شرکاء کو محظوظ کیا۔

 

آخری روز کے مقابلوں میں  مصر کے احمد سمیر عبدالعزیز عبدالغنی -سنیر

 

لبنان کے حافظ محمد الجبال - نابینا

ایران کے قاری امیرحسین رحمتی از ایران، قرآت-طلباء

 

الجزایر کے حافظ عبدلی توفیق ، سنیر

 

کینیا کے حافظ عبدالعظیم عبدالرحیم محمد حاجی - طلباء

 

انڈویشیاء کے قاری سلمان امرالله – سنیر قاری

 

ایران کے حافظ سعید علی اکبری، نابینا

 

عیدگاہ امام خمینی(ره) میں شرکاء مقابلہ میں شامل تھے۔

 

قابل ذکر ہے کہ تہران میں عالمی قرآنی مقابلے گذشتہ روز ایک ہفتے کے بعد اختتام کو پہنچ گیے جبکہ انکے ہمراہ طلبا مقابلہ ، بصارت سے محروم افراد کے مقابلے اور خواتین کا مقابلہ بھی قم میں جاری ہے۔

 

مذکورہ مقابلوں کے ہمراہ اسلامی دنیا کے طلبا کا مقابلہ اور طالبات کا مقابلہ بھی تہران کے ہوٹل ہما میں منعقد کیا گیا ۔/

3803319

نظرات بینندگان
captcha