برطانوی قاری: قرآن کی مدد سے وحدت قایم کرنے کی ضرورت

IQNA

برطانوی قاری: قرآن کی مدد سے وحدت قایم کرنے کی ضرورت

10:21 - April 27, 2019
خبر کا کوڈ: 3506041
بین الاقوامی گروپ- قرآنی تعلیمات نفاق سے دوری کی دعوت دیتی ہیں اور امت مسلمہ کو اس سے درس لیتے ہوئے غیرمسلموں کے لیے نمونہ بننے کی ضرورت ہے۔

ایران کے قرآنی مقابلوں میں شریک برطانیہ کے قاری علی الدهوی نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا: سولہ سال کی عمر سے تلاوت کی سمت مائل ہوا اور محافل قرآت میں شرکت کرتے ہوئے پانچ سال کے عرصے میں قاری قران بنا اور اس وقت حفص از عاصم کی روایت میں تلاوت کرتا ہوں اور متعدد بار قومی مقابلوں میں شرکت کرچکا ہوں۔

 

برطانیہ میں تعلیم قرآن

 

الدهوی کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں اسلامی ممالک کی طرح تو قرآن سیکھنے کے مراکز اور سہولیات موجود نہیں تاہم ہفتہ وار کلاسز کے امکانات موجود ہیں اور وہ ان کلاسز میں شریک ہوتے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ برطانیہ میں قرآنی یونیورسٹی یا کالج تو موجود نہیں تاہم یونیورسٹی لیول پر بعض مراکز میں تعلیم قرآن کی سہولیات موجود ہیں۔

 

آن لاین قرآن

 

علی الدهوی نے آن لاین سہولیات کو بہترین فرصت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آن لاین اور سوشل میڈیا سے تدریس قرآن کے لیے مدد مل سکتی ہے۔

 

مسلمانوں میں وحدت

 

برطانوی قاری نے کہا کہ حکم قرآن وحدت پر مبنی ہے اور مسلمان ان احکام سے فایدہ اٹھا سکتے ہیں۔

علی الدهوری نے ایرانی قاریوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ لندن میں افغانی قاری استاد سید جلال معصومی جوانگریزی زبان پر عبور رکھتے ہیں ان سے مدد لیتے ہیں۔

 

ایران کے قرآنی مقابلے

 

علی الدهوری تہران میں منعقدہ مقابلوں میں برطانیہ کی نمایندگی کرچکا ہے۔

 

انہوں نے ایرانی مقابلوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے معیاری ترین مقابلوں میں ایران کا مقابلہ شمار کیا جاتا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ اسلامی مرکز لندن میں سلیکشن مرحلے میں ان کا نام نکلا اور وہ ایرانی مقابلوں میں شریک ہوئے ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ ایران کا بین الاقوامی قرآنی مقابلہ گذشتہ دنوں تہران کے عیدگاہ  امام خمینی(ره) میں منعقد کیا گیا تھا۔

3803768

نظرات بینندگان
captcha