داعش نے کشمیر میں خلافت ہند کا اعلان کردیا

IQNA

داعش نے کشمیر میں خلافت ہند کا اعلان کردیا

10:26 - May 12, 2019
خبر کا کوڈ: 3506109
بین الاقوامی گروپ- بھارتی فورسز سے مقابلے کے بعد داعش نے بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں خلافت کا اعلان کیا۔

ایکنا نیوز- افغان نیوز ایجنسی «دید» کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں سیکورٹی سے جھڑپ کے بعد  داعش نے موجودگی اور خلافت کا اعلان کیا ہے۔

 

داعش نے دعوی کیا ہے کہ شوپیاں میں بھارتی فورسز کا بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے اور ولایت ھند کے نام سے خلافت قایم ہوچکی ہے۔

 

اپریل میں شام و عراق سے رسمی شکست تسلیم کرنے کے بعد داعش نے یہاں پر نام نہاد ریاست کا اعلان کیا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ افغانستان میں بھی داعش مختلف علاقوں میں موجود ہے جہاں حملوں کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

 

افغان وزارت امور سائنس و ٹیکنالوجی کی عمارت پر حالیہ حملوں کی ذمہ داری بھی داعش قبول کرچکی ہے۔/

3810628

نظرات بینندگان
captcha