ایران میں پاکستانی سفیر: قرآن ایران و پاکستان میں مشترک ویلیو

IQNA

ایران میں پاکستانی سفیر: قرآن ایران و پاکستان میں مشترک ویلیو

10:31 - May 14, 2019
خبر کا کوڈ: 3506117
بین الاقوامی گروپ- ایران میں پاکستانی سفیر نے اسلام کو رھنما قرار دیتے ہوئے کہا: اقتصادی اور سیاسی دباو کے باوجود قرآنی نمایشگاہ کا اہتمام قابل قدر ہے۔

ایکنا نیوز- رفعت مسعود نے ستائیسویں بین الاقوامی قرآنی نمائش میں شرکت کے موقع پر کہا: ان ایام میں ایران کی طرح پاکستان میں بھی قرآنی سرگرمیوں میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

 

انہوں نے نمایشگاہ کو قابل قدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ قرآن ہمیں میں مرکزی حیثت رکھتا ہے اور مشکلات کے باوجود اس طرح کی نمایش کا اہتمام قابل تعریف ہے۔

 

پاکستانی سفیر نے مزید کہا: اسلام زندگی میں رہنما کا کردار ادا کرتا ہے ، آج جوان نا امید ہیں اور سوال کرتے ہیں کہ کیا اسلام امن کا مذہب ہے یا جنگ کا؟ قرآن ان سوالوں کا جواب پیش کرتا ہے۔

 

انہوں نے برصغیر پاک و ہند میں مسلمانوں کی آبادی اور مراکز پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں اسلام کی آمد پر روشنی ڈالی اور تاریخی واقعات بیان کیے۔

 

 

قرآنی مینارہ ہدایت

 

عراقی سفیر یاسر عبدالزهرا نے رمضان المبارک کو نماز و قرآن کا مہینہ قرار دیا اور کہا کہ اگر اسلامی ممالک قرآنی احکامات پر عمل کریں تو بلاشک ہم دنیا و اخرت کی کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

 

عبدالزهرا نے مزید کہا: قرآنی اجتماعی امور میں رہنما ہے، فلسطین ہمارے لیے محور ہے اور اسرائیل مظالم قابل مذمت ہے اور امت مسلمہ ان سے بیزار۔/

3811329

 

نظرات بینندگان
captcha