خانہ تفکر اور مقاومت

IQNA

خانہ تفکر اور مقاومت

علی شریعتی مَزینانی، یا ڈاکٹرعلی شریعتی ۲ آذر ۱۳۱۲ کو سبزوار میں پیدا ہوئے جبکہ ۱۳۵۷ ایرانی تاریخ کو ساوتھمپٹن میں دنیا سے رخصت ہوئے۔

مصنف،جامعہ شناس، محقق اور سوشل ایکٹویسٹ اور انقلابی رہنما کو جامعہ شناسی میں شہرت حاصل ہے جنہوں نے حقیقی تشیع کی شناخت اور بقاء کے لیے جدوجہد کی اور انقلابی خدمات انجام دیے۔

علی شریعتی کو انقلاب کے لیے خدمات کے علاوہ احیائے مذھب و سنت کے لیے انکے کارناموں کو یاد کیا جاتا ہے وہ چوالیس سال کی عمر میں دنیاے سے رخصت ہوئے اور انکا مقبرہ شام میں حضرت زینب کبری(س) کے پاس بنایا گیا۔ انکی یاد میں تہران میں خانہ تفکر و مقاومت کو بنایا گیا ہے۔