پاکستان؛عشرہ کرامت کے موقع پر قرآنی پینٹنگ نمایش

IQNA

پاکستان؛عشرہ کرامت کے موقع پر قرآنی پینٹنگ نمایش

10:19 - July 02, 2019
خبر کا کوڈ: 3506306
بین الاقوامی گروپ ــ «کراچی» کی خاتون آرٹسٹ کے قرآن فن پاروں کی نمائش عشرہ کرامت کے موقع پر ہوگی۔

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق کراچی کی خاتون خطاط ادیبہ خان نے خانہ فرھنگ ایران کراچی کے ڈایریکٹر بھرام کیان سے ملاقات کی جسمیں ولادت حضرت معصومه(س) اور یوم دختر یا بیٹیوں کا عالمی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔

 

کیان نے ایران میں فن خطاطی اور بین الاقوامی نمایش کے موضوع پر گفتگو میں کہا کہ آپکے قرآنی فن پاروں کے حوالے سے امید کی جاتی ہے کہ جلد آپکو وہاں کو مقابلوں میں شرکت کا موقع دیا جائے گا۔

 

کیان نے  ولادت حضرت معصومه(س) کے موقع پر خانه فرهنگ ایران کراچی کے پروگرام میں ادیبہ کو شرکت اور فن پروں کی نمائش کی پیشکش کی۔

پاکستان؛عشرہ کرامت کے موقع پر قرآنی پینٹنگ نمایش

ادیبه خان نے خانہ فرھنگ ایران کراچی کی ثقافتی خدمات کو سراہتے ہویے نمایش میں شرکت کی دعوت قبول کی۔

 

ملاقات میں طے پایا کہ سال کے آخر میں ایرانی اور پاکستانی خواتین اور طالبات کے لیے ادیبہ خان کی سرپرستی میں خطاطی کی خصوص کلاس منعقد کی جائے گی۔

 

قابل ذکر ہے کہ عشرہ کرامت کا آغاز اول ذی‌العقده یوم  ولادت حضرت معصومه(س) سے شروع ہوکر گیارہ زی قعدہ یوم ولادت امام رضا(ع) تک کے ایام کو کہا جاتا ہے۔/

3823417

نظرات بینندگان
captcha