حشدالشعبی عراقی فوج میں شامل

IQNA

حشدالشعبی عراقی فوج میں شامل

10:23 - July 02, 2019
خبر کا کوڈ: 3506308
بین الاقوامی گروپ- عراقی وزیراعظم نے حکم میں کہا ہے کہ حشد الشعبی کے رضاکار فوج کا حصہ ہیں۔

ایکنا نیوز- اسپوٹنیک نیوز کے مطابق عدال عبدالمھدی نے خصوصی حکمنامے میں تمام مسلح گروپوں کے مراکز بند کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

انکا کہنا تھا: حشد الشعبی کے افراد فوج کا حصہ ہیں اور اس کا سربراہ فوج کا اعلی کمانڈر قرار دیا گیا ہے۔

 

اس حکمنامے کے تحت تمام رضاکار فوج میں شامل ہوں گے اور انکا کسی سیاسی تنظیم سے وابستگی نہ ہوگی۔

 

اس حکمنامے کے تحت جو مسلح گروپ سیاسی عمل میں شامہ ہونا چاہتا ہے انکو ہتھیار زمین پر رکھنا ہوگا۔

 

اس حکمنامے پر اس مہینے کے اخر سے عملدرآمد شروع ہوگا۔/

3823667

نظرات بینندگان
captcha