سری لنکا میں اسلام فوبیا کی شدت میں اضافہ پر اسلامی تنظیم کا انتباہ

IQNA

سری لنکا میں اسلام فوبیا کی شدت میں اضافہ پر اسلامی تنظیم کا انتباہ

8:44 - July 05, 2019
خبر کا کوڈ: 3506321
بین الاقوامی گروپ- اسلامی تعاون تنظیم نے سری لنکا میں اسلاموفوبیا کی شدت میں اضافہ پر خبردار کیا ہے۔

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی ینی شفق کے مطابق او آئی سی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سری لنکا میں مسلمانوں کے خلاف حالات تبدیل ہورہے ہیں اور اسلام و مسلمان سے نفرت کی فضاء پیدا ہوتی جارہی ہے۔

 

اسلامی تنظیم نے سری لنکن حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نفرت آمیز تقایر اور حالات کے حوالے سے کردار ادا کریں اور تعصب کو بڑھنے سے روک دیں۔

 

اسلامی تعاون تنظیم نے ہر قسم کی شدت پسندی اور تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی شدت پسندی سمیت معاشرے میں تمام افراطی سوچ نادرست ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ سری لنکا میں ۹ فیصد سے زائد آبادی مسلمانوں کی ہے ، اکیس اپریل کو داعش کی جانب سے چند کلیسا اور ہوٹلوں پر حملوں کے بعد جسمیں ڈھائی سو افراد ہلاک اور سینکڑون دیگر زخمی ہوگئے تھے یہاں پر اسلام اور مسلمانوںکے خلاف نفرت کی فضاء میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے۔/

3824487

 

نظرات بینندگان
captcha