نورسلطان شہر میں گیارویں مسجد کا افتتاح

IQNA

نورسلطان شہر میں گیارویں مسجد کا افتتاح

7:35 - July 26, 2019
خبر کا کوڈ: 3506415
بین الاقوامی گروپ- قازقستان دارالحکومت کے ریلوے اسٹیشن کے قریب مسجد کا افتتاح کیا گیا ۔

ایکنا نیوز- قازقستان سے ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق «رحیم قیزی رایسا آنا» کے نام سے مسجد کا افتتاح کیا گیا ۔

 

قازقستان کے مفتی «سریک‌بای حاجی اراز» افتتاحی تقریب میں شریک تھے جنہوں نے مسجد کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

 

انکا کہنا تھا: مسجد عشق و عبادت کی جگہ ہے ، ایک دوسرے کی مدد اور نیکی کی طرف دعوت دینے کی جگہ ہے جہاں ضرورت مند مدد لیتے ہیں اور یہاں سے ایمان اور علم حاصل کیا جاتا ہے۔

 

قازقستان کے مفتی کا کہنا تھا: نور سلطان میں مسجد کی اشد ضرورت تھی اور خدا اس سے راضی ہو جس نے اس مسجد کی بنیاد فراہم کی ہے۔/

3829805

نظرات بینندگان
captcha