بنگلہ دیش میں روھنگیا کیمپوں کے جایزہ کے لیے میانمار ٹیم کا دورہ

IQNA

بنگلہ دیش میں روھنگیا کیمپوں کے جایزہ کے لیے میانمار ٹیم کا دورہ

8:32 - July 28, 2019
خبر کا کوڈ: 3506425
بین الاقوامی گروپ- پندرہ رکنی میانماری وفد نے بنگلہ دیش کے کاکس بازار جنوبی علاقوں کا دورہ کیا ۔

ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق بنگلہ دیشی وزارت خاجہ کے سنیر رکن«دلوار حسین» کا کہنا تھا: وفد کے دورے کا مقصد روھنگیا پناہ گزینوں سے ملاقات اور انہیں وطن واپسی کے لیے راضی کرنا تھا۔

 

انکا کہنا تھا: وفد کا بنگلہ دیشی حکام سے ملاقات کا کوئی شیڈول نہیں تاہم امید ہے کہ یہ دورے کے نتائیج سے بنگلہ دیش حکام کو آگاہ کریں گے۔

 

 

نومبر ۲۰۱۷ سے بنگلہ دیش اور میانمار حکومت میں روھنگیا واپسی پر معاہدہ ہوچکا ہے تاہم کوئی روھنگیا وطن واپسی کو تیار نہیں۔

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش روھنگیا مسلمانوں کو وطن واپسی کے لیے طاقت کے استعمال سے گریز کرے۔

 

قابل ذکر ہے کہ سال ۲۰۱۷ سے ساڑھے سات لاکھ مہاجرین بنگلہ دیش میں ہجرت کرچکے ہیں،اقوام متحدہ نے میانمارحکومت اور فوج کے اقدامات کو نسل کشی قرار دے چکا ہے۔/

 

3830320

نظرات بینندگان
captcha