افغانستان میں مسافر بس سڑک کنارے بم سے ٹکرا گئی، 28 افراد ہلاک

IQNA

افغانستان میں مسافر بس سڑک کنارے بم سے ٹکرا گئی، 28 افراد ہلاک

12:03 - July 31, 2019
خبر کا کوڈ: 3506444
بین الاقوامی گروپ- مغربی افغانستان میں مسافر بس کا سڑک کنارے بم سے ٹکر کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک ہوگئے۔

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق یہ حملہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تشویشناک سطح پر شہری قتل ہورہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے فرا کے ترجمان محب اللہ محب کا کہنا تھا کہ 'قدھار ہیرات ہائی وے پر مسافر بس طالبان کے سڑک کنارے بم سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے اب تک 28 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے'۔

 

فرا کے گورنر کے ترجمان فاروق برکزئی کا کہنا تھا کہ دھماکے سے متاثرہ تمام افراد عام شہری تھے جس میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل تھے۔

انہوں نے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

طالبان کی جانب سے تاحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

نظرات بینندگان
captcha