یارمن ایران کے عنوان سے لاہور تا تہران موٹرسائیکل ریلی

IQNA

یارمن ایران کے عنوان سے لاہور تا تہران موٹرسائیکل ریلی

8:40 - August 06, 2019
خبر کا کوڈ: 3506470
بین الاقوامی گروپ- امن اور دوستی کے نعرے کے ساتھ موٹرسائیکلوں کا گروپ چودہ اگست کو تہران میں جشن آزادی منائے گا۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موٹر بائیک ٹورزم کے فروغ میں فعال و سرفہرست فورم "کراس روٹ موٹر سائیکل کلب آف پاکستان" کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے پرامن اور مثبت تشخص کے اظہار کے لیے بین الاقوامی بائیک ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

 کراس روٹ کلب کے سولہ موٹرسائیکل سوار دو اگست کو لاہور سے روانہ ہوئے اور گذشتہ روز کوئٹہ پہنچنے پر خانہ فرھنگ ایران کوئٹہ میں انکا استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر انکو ایران بارے ڈکومنٹری دکھائی گیی، ایک یادگار پودا لگایا گیا جبکہ خانہ فرھنگ کے ڈائریکٹر نے ان سے خطاب کیا، انہوں نے مہمانوں سے کہا کہ آپ پاکستان کے سفیر ہیں اور امید ہے کہ نزدیک سے ایران کی ثقافت اور ترقی کو دیکھ کر آپ انہیں یہاں عوام تک پیش کریں گے۔

گروپ چیرمین مکرم ترین جہانگرد کے مطابق " پیش اینڈ فرینڈشپ" کے موٹو کے ساتھ اس سفر کا مقصد دنیا کو پاکستان اور ایران کا پرامن چہرہ پیش کرنا، دونوں ممالک میں سیاحت کا فروغ اور تعلقات میں استحکام لانا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گروپ ۷۴۰۰ کیلومیٹر کا فاصلہ ۲۵ دنوں میں طے کرکے دورہ مکمل کرے گا اور شیڈول کے مطابق چودہ اگست کو جشن آزادی کی تقریب جو تہران سفارت خانے میں منعقد ہوگا شرکت کررہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ دورہ میں یتیم اور معذور بچوں کے مراکز کا دورہ شامل ہے جبکہ ایرانی بائک رائڈرز کو بھی دورہ پاکستان کی دعوت دی جائے گی۔

موٹرسائیکل سوار کلب نے میزبانی پر ڈائریکٹر خانہ فرھنگ ایران کوروش عقدائی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یارمن ایران کے عنوان سے لاہور تا تہران موٹرسائیکل ریلی

یارمن ایران کے عنوان سے لاہور تا تہران موٹرسائیکل ریلی

یارمن ایران کے عنوان سے لاہور تا تہران موٹرسائیکل ریلی

یارمن ایران کے عنوان سے لاہور تا تہران موٹرسائیکل ریلی

یارمن ایران کے عنوان سے لاہور تا تہران موٹرسائیکل ریلی

نظرات بینندگان
captcha