انصاراللہ کے «صماد ۳» ڈرون کا سعودی دارالحکومت پر حملہ

IQNA

انصاراللہ کے «صماد ۳» ڈرون کا سعودی دارالحکومت پر حملہ

9:40 - August 27, 2019
خبر کا کوڈ: 3506549
بین الاقوامی گروپ- صمصاد تھری ڈرون نے پہلی بار ریاض شہر کو حملے کا نشانہ بنایا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «المسیره» کے مطابق یمنی مسلح فورسز کے ترجمان «یحیی سریع» کا کہنا تھا کہ «صماد ۳» جو مسلح فورس اور انصاراللہ کے ڈرون طیاروں میں سے ہے پہلی بار اس نے ریاض پر حملہ کیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ بیگناہ یمنی عوام پر سعودی حملوں کی وجہ سے جوابی کارروائی کی گیی ہے۔

 

انہوں نے سعودی عوام سے کہا ہے کہ وہ مسلح فورسز کے اداروں اور مراکز سے دور رہیں۔

 

یمنی ڈرون نے گذشتہ روز  «ملک خالد» ائیرپورٹ کے اہم مقامات کو نشانہ بنایا اور انہیں نقصان پہنچایا۔

 

یحیی سریع نے کہا ہے کہ ان ائیرپورٹس سے طیارے اڑ کر یمنی عوام کو نشانہ بناتے ہیں اور اس کا جواب ملتا رہے گا۔

 

قابل ذکر ہے کہ  قاصف k۲ ڈرون طیاروں نے اس سے پہلے ابها ائیرپورٹ کو متعدد بار نشانہ بناچکا ہے اور اس ائیرپورٹ سے پروازوں کو معطل کردیا تھا۔/

3837699

نظرات بینندگان
captcha