حزب اللہ کا اسرائیلی ٹینک تباہ کرنے کا دعویٰ

IQNA

حزب اللہ کا اسرائیلی ٹینک تباہ کرنے کا دعویٰ

13:02 - September 02, 2019
خبر کا کوڈ: 3506574
بین الاقوامی گروپ: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے صحافیوں کو بتایا کہ حملے میں کوئی اسرائیلی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا ہے۔

ایکنانیوز- شفقنا کے مطابق عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لبنانی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کے شمالی علاقے میں اسرائیلی ملٹری بیس پر ٹینک شکن میزائل فائر کیے،حزب اللہ نے دعویٰ کیا کہ میزائل حملوں میں اسرائیلی ٹینک تباہ اوراس میں سواراسرائیلی فوجیوں ہلاک ہوئےہیں تاہم اسرائیل نے اس کی تردید کی ہے، حزب اللہ کی جانب سے اتوار کو کی جانے والی یہ کارروائی گذشتہ ہفتے بیروت میں اسرائیلی ڈرون حملے کا ردعمل قرار دی جا رہا ہے۔

حزب اللہ کے حملے کے بعد اسرائیل نے جوابی کارروائی میں جنوبی لبنان میں گولہ باری کی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس نے 100 کے قریب گولے داغے ہیں اور اس کارروائی میں حزب اللہ کی عسکری ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے،اطلاعات کے مطابق اسرائیلی کارروائی کا نشانہ لبنان کے تین سرحدی دیہات بنے جہاں سے دھویں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی خبر رساں ویب سائیٹ وائی نیٹ کے مطابق اسرائیل کی دفاعی فورسز آئی ڈی ایف نے مقامی رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر جانے کی ہدایت دی ہے اور سرحد کے گرد بلدیہ کو بم شیلٹر کھولنے کا کہا ہے،اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اہداف پر حزب اللہ کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے صحافیوں کو بتایا کہ حملے میں کوئی اسرائیلی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے ٹوئٹر پر شائع کردہ پیغام میں بھی کہا گیا ہے کہ لبنانی سرحد پر حزب اللہ کی کارروائی میں کوئی زخمی نہیں ہوا،جبکہ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس حملے میں ایک ٹینک کی تباہی اور اس پر سوار افراد کو ہلاک اور زخمی کیا گیاہے۔

دوسری جانب لبنانی وزیراعظم سعد حریری نے امریکا اور فرانس سے بڑھتی کشیدگی میں مداخلت کی اپیل کی ہے،گزشتہ روزاسرائیل نےلبنان کی سرحد پراضافی فوج بھجوائی تھی جبکہ گزشتہ اتوار کو حزب اللہ کا گڑھ سمجھے جانے والے بیروت کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی ڈرونزگرائے گئے تھے۔

اُس حملے سے متعلق حزب اللہ کا کہنا تھا کہ ایک اسرائیلی ڈرون حزب اللہ کے میڈیا دفتر کی عمارت کی چھت پر گرا جس سے تنظیم کا میڈیا سینٹر بری طرح متاثر ہوا تھا جبکہ دوسرا ایک قریبی خالی پلاٹ میں گر کر تباہ ہوا تھا۔

نظرات بینندگان
captcha