دوسری بار عمرہ ، 2 ہزار ریال کی شرط لازمی قرار

IQNA

دوسری بار عمرہ ، 2 ہزار ریال کی شرط لازمی قرار

14:47 - September 03, 2019
خبر کا کوڈ: 3506579
بین الاقوامی گروپ: عودی حکومت کی جانب سے سال میں دوسری بار عمرہ کرنے والے پاکستانیوں پر فی کس دو ہزار ریال ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔
ایکنانیوز- شفقنا کے مطابق غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نئی عمرہ پالیسی کے فوری نفاذ کی وجہ سے عمرہ درخواستوں اور ویزا کی منظوری بھی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے، بتایا گیا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے سال میں دوسری بار عمرہ کرنے والے پاکستانیوں پر فی کس دو ہزار ریال ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔
 
نئی عمرہ پالیسی کے فوری نفاذ کے باعث عمرہ ویزوں کی منظوری بھی تاخیر کا شکار ہے جس کی وجہ سے یکم محرم سے عمرہ زائرین سعودی عرب نہیں جاسکے کیونکہ پیکیج کے بغیر عمرہ ویزا دینے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
 
اس سے قبل یہ پابندی دو سال پہلے ایک سال میں دوسری مرتبہ عمرہ کرنے والوں کے لیے تھی اور پچھلے سال یہ پابندی دو سال میں دوسری مرتبہ عمرہ کرنے والوں پر عائد کی گئی تھی،رواں سال مئی میں ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ماہ شعبان میں دنیا بھر سے 61 لاکھ 36 ہزار 139 زائرین عمرہ ادا کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچے،سعودی وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ سب سے زیادہ زائرین کی تعداد پاکستان سے آئی، مجموعی طور پر شعبان کے ماہ میں 13 لاکھ 71 ہزار 544 پاکستانیوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔
نظرات بینندگان
captcha