عراق؛ چہلم پر حملہ کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی گیی

IQNA

عراق؛ چہلم پر حملہ کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی گیی

11:52 - September 15, 2019
خبر کا کوڈ: 3506623
بین الاقوامی گروپ: عراقی سیکورٹی فورسز نے سامرا میں چہلم پر حملہ کی منصوبہ بندی کرنے والی ٹیم کو ہلاک کردیا۔

ایکنا نیوز- رشیا الیوم کے مطابق عراقی سیکورٹی فورسز نے بیان میں کہا ہے کہ سامرا میں دہشت گرد گروپ کو بروقت انجام تک پہنچا دیا گیا ہے۔

 

چھ افراد پر مشتمل ٹیم میں پانچ مرد اور ایک خاتون شامل تھی جو چہلم امام حسین(ع) پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہی تھی۔

 

قابل ذکر ہے کہ ایام اربعین اور ملک بھر میں داعش کی بڑھتی سرگرمیوں کے پیش نظر حفاظتی اقدامات سخت کیے جارہے ہیں اور مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔/

3842132

نظرات بینندگان
captcha