ملایشین شیعوں کا انسانی حقوق کو شکایت

IQNA

ملایشین شیعوں کا انسانی حقوق کو شکایت

10:59 - September 21, 2019
خبر کا کوڈ: 3506649
بین الاقوامی گروپ- شیعہ کیمونٹی نے تعصب اور بیجا پابندی کے خلاف شکایت درج کیا ہے۔

ایکنا نیوز- فری ملایشیاء ٹوڈے کے مطابق شیعہ اقلیت کے متعدد افراد عاشور کے دن گرفتار کرلیے گیے تھے جس کے بعد انسانی حقوق کے نام شکایت درج کی گیی ہے۔

 

انسانی حقوق تنظیم کے حکام سے ملاقات میں شیعہ وفد نے مذہبی آزادی کے علاوہ اسکولوں میں داخلے کے حوالے سے بھی تعصب کا گلہ کیا اور کہا کہ ان معاملات کے پیچھے سیاسی مقاصد کارفرما ہیں۔

 

اس محرم کو رسمی طور پر جمعوں کے خطبوں میں اہل تشیع کے خلاف خطبے دینے کا حکم دیا گیا اور بعض مساجد اور امام بارگاہوں پر حملے بھی ہوئے۔

 

یوم عاشور کے جلوس پر حملے کا واقع بھی پیش آیا جبکہ متعدد عزدار گرفتار کیے گیے، انسانی حقوق نے  اس اقدام کو خلاف ورزی قرار دیا ہے۔/

3843398

نظرات بینندگان
captcha