الجزایر کا ایران سے قرآنی تعلقات بڑھانے پر تاکید

IQNA

الجزایر کا ایران سے قرآنی تعلقات بڑھانے پر تاکید

9:32 - September 25, 2019
خبر کا کوڈ: 3506667
بین الاقوامی گروپ- الجزائر کے وزیر اوقاف نے ایرانی ثقافتی نمایندے سے قرآنی امور میں تعاون کی درخواست کردی۔

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق، الجزائر میں ایرانی ثقافتی سفیر سید جلال جعفری میر آقائی اور الجزائر کے وزیر اوقاف یوسف بلممھدی  کی ملاقات میں دو طرفہ ثقافتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

ملاقات میں ایرانی سفیر مشعلچی زادہ بھی شریک تھے جہاں دونوں ممالک کے نمایندوں نے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کے حوالے سے گفتگو کیں۔

 

بلمهدی نے تعلیمی، مذهبی، حج و زیارات اور قرآنی فیسٹیولوں کے حوالے گفتگو میں ایران سے قرآنی امور کے حوالے سے تعاون کو اہم قرار دیا۔

 

الجزایری وزیر اوقاف نے فلسطین و مسجدالاقصی کے حوالے سے ایران و الجزایر کی حکومتوں اور عوام کے جذبات کو یکساں قرار دیا۔

 

مشعلچی‌زاده نے ملاقات میں اسلامی وحدت اور قدس شریف کے موضوعات پر گفتگو کی اور بل مہدی کو وحدت اسلامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

 

ملاقات میں جعفری‌میرآقایی نے الجزایر کے ساتھ مشترکہ قرآنی و ثقافتی پروگراموں کے انعقاد پر آمادگی کا اظھار کیا۔/

3844565

نظرات بینندگان
captcha