السیسی کے خلاف مظاہرے روکنے کے لیے سخت ترین اقدامات

IQNA

السیسی کے خلاف مظاہرے روکنے کے لیے سخت ترین اقدامات

7:44 - September 28, 2019
خبر کا کوڈ: 3506680
بین الاقوامی گروپ- مصر کے مختلف شہروں میں مظاہروں کو روکنے کے لیے سخت ترین اقدامات کیے گیے ہیں۔

ایکنا نیوز- الجزیرہ نیٹ کے مطابق سیاسی جماعتوں کی دعوت پر السیسی کے خلاف ملک گیر مظاہروں کی دعوت دی گیی ہے

اور ملک کے اندر کے علاوہ بیرون ملک معروف افراد نے بھی مظاہروں کے لیے سوشل میڈیا پر مہم شروع کیا ہے۔


رپورٹ کے مطابق میدان  «التحریر»(آزادی اسکوائر) جو احتجاج کا مرکز شمار ہوتا ہے وہاں پر مظاہروں کے حوالے سے کورٹ کی جانب سے سخت حکمنامہ سامنے آیا ہے۔

 

شہر میں سادہ لباس میں سیکورٹی اداروں کے اہلکار جوانوں کے موبائل اور انکا سوشل میڈیا اکاونٹ چیک کرتا ہے تاکہ ممکنہ مظاہروں کو روکا جاسکے۔


زرایع کے مطابق گذشتہ جمعے سے اب تک دو ہزار سے زاید افراد گرفتار کرلیے گیے ہیں۔


وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ نظم وضبط اور امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔

 

 قابل ذکر ہے کہ مختلف شہروں جیسے قاهره، جيزه، اسكندريه، غربيه، دقهليه، قليوبيه، بنی سويف، شرقيه اور دمیاط میں مظاہرے ہوئے جنمیں مظاہرین السیسی کی برطرفی کا مطالبہ کررہے تھے۔/

3845198

نظرات بینندگان
captcha