کروشیا؛ قرآنی مقابلے اور شاندار قرآنی نمایش

IQNA

کروشیا؛ قرآنی مقابلے اور شاندار قرآنی نمایش

8:26 - September 29, 2019
خبر کا کوڈ: 3506684
بین الاقوامی گروپ- چھبیسویں بین الاقوامی مقابلے زاگرب میں منعقد کیے گیے جہاں نمایش کا بھی اہتمام کیا گیا۔

ایکنا نیوز- قطری اخبار الشرق کے مطابق کروشیا کے شہر زاگرب میں قرآنی مقابلے جمعرات سے شروع ہوچکے ہیں جنمیں ۴۶ ممالک سے ۷۰ امیدوار شریک ہیں۔

مقابلوں میں حفظ کل قرآن مجید، پندرہ پارے اور پانچ پاروں کا حفظ شامل ہے – محمد خاکپور اور ھادی اسفیدانی ایران کی نمایندگی کررہے ہیں۔

قرآنی مقابلے کروشیا کے مسلم کونسل اور یورپین قرآنی مقابلہ کمیٹی کے تعاون سے منعقد کیے گیے جسکی نظارت

اسلامی مرکز زاگرب کے امام «شیخ عزیز الیلی» کررہے ہیں۔

 

مذکورہ مقابلوں کے ہمراہ خوبصورت قرآنی آیات کی خطاطی اور دیگر مصحف کی نمایش بھی منعقد کی گیی ۔

کروشیا؛ قرآنی مقابلے اور شاندار قرآنی نمایش

مقابلوں میں ستائیس سال سے زاید عمر کے قرآء شریک تھے اور گذشتہ مقابلوں کے قرآء یا حفاظ کو شرکت کی اجازت نہ تھی جبکہ امیدواروں کا حفظ و تجوید کے تمام امور سے واقفیت لازمی قرار دی گیی تھی۔

 

تمام امیدوار مقابلوں کے صرف ایک ہی شعبے میں شریک ہوسکتے تھے۔/

 

3845340

نظرات بینندگان
captcha