یونان؛ کلیسا سربراہ کا ایران سے مذہبی گفتگو پر تاکید

IQNA

یونان؛ کلیسا سربراہ کا ایران سے مذہبی گفتگو پر تاکید

8:30 - September 29, 2019
خبر کا کوڈ: 3506685
بین الاقوامی گروپ- یونانی کلیسا کے سربراہ میٹروپل ایرونیموس دوم نے ایرانی ثقافتی سفیر سے ملاقات میں مذھبی گفتگو جاری رکھنے پر تاکید کی۔

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق یونان میں ایرانی  سفیر احمد نادری نے ایرانی ثقافتی نماندے علی محمد حلمی کے ہمراہ وفد کے ساتھ یونانی آرتھوڈکس کلیسا کے سربراہ میٹروپل ایرونیموس دوم سے ملاقات کی۔

 

نادری نے ملاقات میں مذہبی رہنماوں کی ذمہ داری اور دینی امور کی اہمیت پر تاکید میں کہا: انسانی اقدار کی ترویج اور تشدد و عدم مساوات کے خاتمے میں علما کی سنگین ذمہ داری بنتی ہے۔

 

ایرانی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے قدیم تعلقات اور تہذیبی روایات دو طرفہ تعلقات کے استحکام میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اور مسلم – مسیحی دوستی اور بقائے باہمی میں کے لیے نمونہ قرار دیے جاسکتے ہیں

 

نادری نے میٹروپل ایرونیموس دوم کو دورہ ایران اور وہاں مسلم مسیحی رہنماوں سے ملاقات کی دعوت دی ۔

ایرانی ثقافتی سفیر حلمی نے بھی گذشتہ سال یونانی شہر «ولوس» میں ملاقاتوں کو اہم قرار دیتے ہوئے ۲۰۲۰ میں اگلے دور کی ملاقات کی دعوت دی۔

 

میٹروپل ایرونیموس دوم نے ملاقات میں کہا کہ اس وقت دنیا مشکل دور سے گذر رہی ہے اور اس حوالے سے باہمی تعاون سے انسانی و الھی اقدار کی ترویج کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے نام پر اس وقت دنیا میں بعض لوگ مذہبی اقدار کے خاتمے کے لیے سازشوں میں مصروف ہیں۔

 

یونانی کلیسا کے سربراہ میٹروپل ایرونیموس دوم نے ایرانی مذہبی رہنماوں سے گفتگو پر دلچسپی کا اظھار کرتے ہویے ہر طرح کے تعاون پر آمادگی کا اظھار کیا۔/

3845319 

نظرات بینندگان
captcha